ایک طرف کفایت شعاری کی پالیسی، دوسری طرف اخراجات بڑھ رہے ہیں اور وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور معاون اداروں میں 346 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے،
اس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت اور ذیلی کمپنی میں بھرتیوں کے لیے الگ الگ چھ ماہ کا این او سی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حکومت نے 70 ہزار خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد 12 جون کو بجٹ اجلاس کے روز وفاقی کابینہ نے 346 آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی نے نئی بھرتیاں روکنے کی سفارش کی تھی جب کہ کفایت شعاری پالیسی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا۔