پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم کے متبادل کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں سپورٹس صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ سابق کرکٹرز کریں گے
، اس پر مجھے بھی لگا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن فیصلہ سابق کرکٹرز کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غصے میں کبھی کوئی فیصلہ نہ کریں، جلد بازی کے فیصلے اکثر نقصان کا باعث بنتے ہیں
جب کہ ورلڈ کپ کے بعد دونوں ہیڈ کوچز اور فور فائیو کمیٹی بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات کریں گے اور قومی ٹیم کی سرجری سے متعلق بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور کرکٹ میں بہتری کے حوالے سے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ پیش کی ہے
جس میں انہوں نے ورلڈ کپ میں کارکردگی کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں۔