بانی پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے،
زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان ویدانت پٹیل نےپریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہےہیں،
امریکی اعلیٰ حکام نےمسلسل،نجی اور عوامی طورپر پاکستان پر زور دیا ہےکہ آئین کےمطابق عوام کےحقوق کا احترام کیا جائے۔
مزیدکہاہم نےہمیشہ انسانی حقوق اور شہریوں کےبنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا،
اس میں اظہاررائےکی آزادی،پُرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے،
بانی پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔