بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ، سی پی پی اے کی درخواست

نیپرا کو سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2.63 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دائر کردی۔
اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو نظر ثانی درخواست جمع کرادی ہے۔
جس کے باعث بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت نیپرا میں 31 جولائی کو ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس سے قبل ریٹ میں 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
سی پی پی اے کے مطابق جون میں ہائیڈرو سے 35.13 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد، فرنس آئل سے 1.95 فیصد اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں