وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی پیداواری لاگت اور چارجز کی تفصیلات پیش کیں
بجلی کی پیداواری لاگت 10روپےہے، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت 8 سے 10 روپے فی یونٹ ہے۔
جب کہ سب سے بڑی لاگت 18 روپے فی یونٹ کپیسٹی چارج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور ٹرانسمیشن سسٹم کے چارجز 15 روپے سے کم ہو کر 2 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔
جبکہ ڈسکو کی قیمت 5 روپے فی یونٹ ہے۔
جس میں سب سے بڑی لاگت 18 روپے فی یونٹ صلاحیت چارج پر آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ کے 2015 میں کیپسٹی چارجز تین روپے فی یونٹ تھے۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے اور شرح سود 22 فیصد تک آنے کی وجہ سے کیپسٹی چارجز بڑھ کر 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔
وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ اس وقت توانائی سیکٹر کے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے۔
اگر ان پلانٹس کو چلائیں گے تو وہ آپ کو تیل کا خرچہ لگا کر آپ سے پیسے لیں گے۔
اگر پلانٹس کو نہیں چلائیں گے تو بھی وہ ان پلانٹس کی مد میں اپنا سرمایہ لگانے اور منافع کے پیسے آپ سے لیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں