بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں: علی پرویز ملک
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے بل کے معاملے پر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ بجلی کے بل کے معاملے پر کام کیا ہے۔
صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے دیے گئے۔
لیکن ان مسائل کا مستقل حل صرف اصلاحات ہے، ہمیں احساس ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ دکان 60 روپے کی یونٹ پر نہیں چل سکتی اور گھر 40 روپے کے یونٹ پر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کا آغاز 1994، 2002 اور 2014 میں کیا گیا تھا۔
وہ 2002 سے ہیں اور ان کا حصہ صرف 80 ارب ہے۔ اگر کسی نے فراڈ کیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ان مسائل کے حل کے لیے ان سے بات چیت کی ضرورت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں