گوجرانوالہ: بجلی کے بل پر جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

بجلی کے بل پر جھگڑے میں بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کردیا، گوجرانوالہ کا سنسنی خیز واقعہ

گوجرانوالہ: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
گوجرانوالہ میں بجلی کے بل کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں بجلی کے بل کی رقم پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے۔
بجلی کابل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں