ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کے لیے دیا گیا۔
بجلی کے نرخوں میں اضافے کو یکم جولائی 2024 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.7 سے بڑھا کر35.5 روپے فی یونٹ منظور کر رکھا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.5 روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال2022.23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا
جبکہ گذشتہ مالی سال 2023.24 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا۔