برطانیہ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی

برطانوی حکومت نے سینکڑوں قیدیوں کو سزائیں مکمل ہونے سے پہلے ہی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزیر انصاف شبانہ محمود نے کہا کہ جیلیں قیدیوں سے بھری پڑی ہیں
، پچھلی حکومت کو اس صورتحال کا علم تھا لیکن کچھ نہیں کیا۔
آدھی سزا پوری کرنے کے بعد رہائی کے اہل قیدیوں کو رہا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،
انہیں 40 فیصد سزا پوری کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔