بلوچستان کے 5 کنوؤں سے قدرتی گیس کے نئے ذخائر قومی گیس نیٹ ورک میں شامل

ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان سے گیس کے نئے ذخائر قومی گیس نیٹ ورک میں شامل کر دیے

بلوچستان سے گیس کے نئے ذخائر ملک کے گیس نیٹ ورک میں شامل
کراچی: ماڑی پیٹرولیم نے اضافی گیس ٹرائلز کی تیاری اور ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔
جس کے نتیجے میں بلوچستان کے 5 کنوؤں سے قدرتی گیس کے نئے ذخائر قومی گیس نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔
ماری پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے۔
کہ نیٹ ورک سسٹم میں یومیہ 3 ملین میٹرک معیاری مکعب فٹ گیس شامل کی گئی ہے اور کمپنی غازی گیس فیلڈ کا ترقیاتی منصوبہ بھی تیار کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈویلپمنٹ پلان کی تیاری کے بعد اسے منظوری کے لیے اوگرا کو بھیجا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں