بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کپتانی کریں گے: جیسن گلیسپی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ بطور کوچ میری کوشش ہے کہ شفاف اور دیانتداری سے پاکستان ٹیم کو ٹاپ ٹیم بنانے میں کردار ادا کروں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹیموں کے انتخاب میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا، ڈومیسٹک کوچز کی مدد سے کھلاڑیوں کو بتانے کی کوشش کروں گا
کہ تین گنا زیادہ بولنگ ہے، چارج سے کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے میں مدد ملے گی یا ان کے لیے ایک مسئلہ ہو سکتا ہے،
یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس فارمیٹ میں بہتر محسوس کرتے ہیں۔