حکومت نے بڑے پیمانے پر پاکستانی سفیروں کے تبادلے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم کو ہائی کمشنر کینیڈا بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیرسلام جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ سے کینیڈا میں ایک اسامی خالی ہو جائے گی
، عاصمہ ربانی کو فلپائن اور سلجوق مستنصر ترک کو انڈونیشیا میں سفیر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کو اہم یورپی ملک بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے،
فیصل نیاز ترمذی کو ایک اہم مغربی ملک بھیجا جائے گا، سوئٹزرلینڈ کے سفیر عامر شوکت کو زیر غور، مصر بھیجا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ مرغوب سلیم بٹ کو سوئٹزرلینڈ میں سفیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر ظفراقبال اگلے ماہ سفیر کی حیثیت سے رومانیہ سے کویت جائیں گے۔