بگ باس میں ارمان ملک نے ساتھی کو تھپڑ مار دیا

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے او ٹی ٹی سیزن 3 کے ایک مدمقابل ارمان ملک نے اپنی دوسری بیوی کے بارے میں تبصرہ کرنے پر ساتھی مدمقابل کو تھپڑ مار دیا۔
بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کے میزبان بالی ووڈ اداکار انیل کپور ہیں اور اس شو میں بہت سے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
مشہور یوٹیوبر ارمان ملک نے اس سیزن میں اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ حصہ لیا تھا لیکن ان کی پہلی بیوی پائل نے شو چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویکینڈ کا وار قسط میں پائل ملک نے سرپرائز وزٹ کیا
اور شریک امیدوار وشال پانڈے سے کہا کہ شوہر کی دوسری اہلیہ کرتیکا پر تبصرہ کیا جو ناقابل قبول ہے
کیونکہ وہ ماں اور بیوی ہے، ان کی عزت کرنا چاہیے۔
اس پر ارمان ملک کو غصہ آگیا اور وشال پانڈے کو تھپڑ جڑ دیا جس کیساتھ ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
وشال پانڈے نے گزشتہ قسط میں کہا تھاکہ ’کرتیکا بھابھی مجھے بہت اچھی لگتی ہیں، میں ان کیلئے گلٹ محسوس کرتا ہوں۔