“بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی: بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی صورتحال”

“بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی: چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کی وضاحت”

99.9 فیصد بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا
بھارت کے مشہور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 99.9 فیصد بھارتی ٹیم نہیں جائے گی۔
اور یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت ایک تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2025 میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے اعلان پر بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بات یقینی ہے کہ انڈیا 99.9 فیصد پاکستان نہیں جا رہا ہے اور آئی سی سی کے پاس اس بار ایشیا کپ کی طرح زیادہ وقت نہیں ہے۔
لیکن یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے اور آئی سی سی نے پاکستان کو دیا ہے اس لیے انہیں کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

سوشل میڈیا