مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

جولائی 2024 میں مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی جولائی 2024 کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ جاری ہونے والی رپورٹ میں بھارت کے مکیش امبانی ایک بار پھر ٹاپ پر ہیں۔
رپورٹ میں مکیش امبانی کو ایک ٹریلین 22 ارب 800 ملین ڈالر کے اثاثوں کے مالک کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارت کے اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی دوسرے نمبر پر ہیں۔
جن کی دولت 85 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔
اس سال مئی میں گوتم اڈانی نے امبانی کو شکست دے کر اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کے معروف بزنس مین پرجوگو پانگسٹو ہیں جن کی اس وقت مجموعی مالیت 61 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔
چوتھے نمبر پر چین کے ژونگ شان شان ہیں جن کی دولت 59 ارب 300 ملین ڈالر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں