بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک میں ڈالروں کی بارش کردی

جون 2023 کے مقابلے جون 2024 میں ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جون 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر گھر بھجوائے،
ماہرین کا کہنا ہے کہ عید قربان پر رقوم کی آمد میں اضافہ اور بینکنگ چینلز کے ذریعے مزید ڈالر آنے کی وجہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،
مالی سال 2023-24 میں ترسیلات زر میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا، جون میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 808 ملین ڈالر بھیجے،
پاکستانیوں نے بیرون ملک سے بھیجے گئے یو اے ای نے جون میں 655 ملین ڈالر دوسرے ممالک کو بھیجے۔