وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجروں پر ہر صورت ٹیکس عائد کیا جائے گا
اور ملکی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ناکارہ محکموں کو بند کیا جائے۔
لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا
، فائلرز کی اصلاحات ختم ہونی چاہئیں، تاجروں پر ٹیکس کا نفاذ ہوگا، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،
وفاقی کابینہ تنخواہ نہ لینے سے اخراجات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ناکارہ محکموں کو بند کرنے سے اخراجات میں کمی آئے گی،
وزارتوں کا کام صوبوں میں ضم کر دیا گیا ہے، اسے کم کیا جائے ۔
ان کا کہناتھا کہ جس دودھ پر ٹیکس لگا وہ کل کھپت کا صرف ایک فیصد ہے،ننانوے فیصد کھلے دودھ پر کوئی ٹیکس نہیں لگا ،
برآمد کنندگان سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔