جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس عالیہ نیلم کے لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر مسلح پولیس نے سلامی دی۔ جسٹس عالیہ نیلم ایک ممتاز فقیہہ ہیں جن کا کیریئر 2 دہائیوں پر محیط ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز 1996 میں کیا۔
جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، سول، کریمنل، انسداد دہشت گردی قانون، نیب، بینکنگ کرائم میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم کو 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔
انہوں نے 16 مارچ 2015 کو مستقل جج کے طور پر حلف لیا۔ جسٹس عالیہ پنجاب کی انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون انتظامی جج بھی رہ چکی ہیں۔
جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔