“جماعت اسلامی مذاکرات کے لیے تیار؟ عطا تارڑ نے حکومتی موقف واضح کیا”
حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، جماعت اسلامی اشارہ دے گی تو بات کریں گے۔عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج یا جلسے کی اجازت دی گئی۔
ایس او پی طے ہونے کے بعد اسلام آباد جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ حکومت جماعت اسلامی سے بات کرنے کو تیار ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام، طارق فضل چودھری اور عطاء اللہ تارڑ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ جب جماعت اسلامی مذاکرات کا اشارہ دے گی تب بات کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے جلسے سے پرجوش خطاب کیا ہے۔
جب علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل جواب طلبی ہوتی ہے تو وہ وڈیوز لے کر جاتے ہیں ۔
اور بانی پی ٹی آئی کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں