حکومت کی سختی کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی نے حکومتی سختی کے جواب میں 3 مقامات پر دھرنوں کا فیصلہ کیا

حکومت کی سختی کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
حکومت کی جانب سے سڑکیں بند کرنے اور 3 مقامات پر احتجاج کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔
جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔
پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس نے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تاہم اب جماعت اسلامی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تین مقامات پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پر دیا جائے گا۔
جب کہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے ہدایت کی ہے کہ جہاں بھی رکاوٹ ہو گی وہاں احتجاج کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتےہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں