ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئن نے پاکستان چیمپئن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برمنگھم کے کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13ویں میچ میں پاکستان چیمپئن اور جنوبی افریقی چیمپئن کی ٹیمیں مدمقابل تھیں
جہاں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان نے 36 گیندوں پر 72 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں عبدالرزاق 25، صہیب مقصود 24، شاہد آفریدی 20 اور کامران اکمل 13 رنز بنا سکے۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی چیمپئن ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔