جنوبی پنجاب کے زیادہ تراضلاع میں اختیارات پیپلزپارٹی کے حوالے

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے طے شدہ فارمولے کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو راستہ دے دیا، پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اقتدار سنبھال لیا۔
جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تقرری اور انتخاب کے اختیارات پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیے گئے ہیں
اور ضلع ملتان میں انتظامی اختیارات گیلانی خاندان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مظفر گڑھ ضلع کے نوابزادہ افتخار احمد خان، راجن پور، وہاڑی، لیہ، رحیم یار خان میں انتظامی اختیارات بھی پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی علی موسیٰ گیلانی کے حوالے کی جائے گی،
ملتان کے 14 نیم خودمختار اداروں کے چیئرمین گیلانی خاندان کی جانب سے مقرر کیے جائیں گے۔