بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان تنازع: کیا اگلے ہفتے تک حل ہو جائے گا؟

جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول کھو چکے : امریکی میڈیا

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹک پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔
صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان تنازع اس ہفتے کے آخر میں شدت اختیار کرے گا ۔
اور امکان ہے کہ یہ اگلے ہفتے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
بائیڈن ممکنہ طور پر بدھ تک دوبارہ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیں گے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ضد چھوڑ دیں۔
ان ارکان میں ایوان نمایندگان کے 10 اراکین اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے خلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد اب 35 تک جاپہنچی ہے۔
جبکہ بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے بضد ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں