ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیڈن کے استعفے پر ردعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کا بائیڈن کے استعفے پر ردعمل، صدری انتخابات اور پالیسیوں پر اثرات

جو بائیڈن کے استعفے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
اور اس حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے کے حوالے سے رواں ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
بائیڈن کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا۔
کہ جو بائیڈن صدارت کے لیے کبھی فٹ نہیں تھے اور وہ صرف جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے صدارت پر قابض رہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انکے قریبی ساتھی اور ڈاکٹر جانتے تھے کہ وہ صدارت کے اہل نہیں تھے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں