پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے مذاکرات کے لیے 5 رکنی مذاکراتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی مفاہمت کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم کے لیے 5 رہنماؤں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عمر ایوب مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
سینیٹر شبلی فراز اور پارٹی ترجمان رؤف حسن بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔
جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد مذاکراتی ٹیموں کے اعلان کا طے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔