“حافظ نعیم الرحمن کے مطالبات: بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ میں احتجاج”
مطالبات نہ مانے تو حافظ نعیم الرحمن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بجلی کی زائد قیمتوں، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی پاکستان کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اس کے عوام کا حق لیے بغیر نہیں جائیں گے۔
حقوق، مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ اعتراضات ہیں۔
جب حکومت اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے گی تو ہم بھی اپنی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، جو اپنے مستقبل سے مایوس ہیں، شاید اس سے زیادہ خطرناک صورتحال کوئی نہیں۔
مایوس ہو کر انہیں ملک میں اپنے لیے مواقع نظر نہیں آتے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ۔حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔
ہم ان کے لیے ملک میں ہی امید کے چراغ جلائیں، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کے مواقع ملنے چاہییں اور ان کے لیے روشن مستقبل ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں