حالات خراب،معیشت تشویشناک ہے:شیخ رشید

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حالات خراب ہیں،معیشت تشویشناک ہے
پولیس نے ان کے ساتھ کچھ اور لوگوں کی عزتیں پامال کی ہیں، ہمیں 2 سال کی سزا مل جائے تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں
،آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے ،یہ سیاستدانوں کا کام نہیں ہے
،غریب زندہ مر گیا ہے، 686مقدمات ہیں،اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے
خدا کے لیے اپنی عزت اور ملک کو بچائیں، ہمیں کرین پر لٹکا دیں، ہمیں سزا دیں لیکن ملک کو بچائیں،
ان سے ملکی معیشت کو سہارا نہیں مل رہا، نواز شریف نیا بیانیہ لے کر آئیں گے ۔