حکومت نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ،بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو ہوں گے
، 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نیا نرخ 23.73روپے ، 201 سے300یونٹ استعمال پرنرخ 29روپے 74 پیسے فی یونٹ ہوگا
، 301سے400 یونٹ تک نرخ 32روپے98 پیسے فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے ۔