حکومت پنجاب نے محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی، محرم کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحہ اور اشتعال انگیز مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی
اور عوامی جذبات، عقائد اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی آلے کے ذریعے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے تبصروں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،
جلوس کے راستوں پر واقع گھروں یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد، جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی، بزرگ شہریوں، خواتین کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔