حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے چل رہی ہے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے چل رہی ہے اور بجٹ بھی پیپلز پارٹی کی وجہ سے پاس ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم گپ شپ پر نہیں مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم کر رہے ہیں۔
پی پی صدر نے کہا کہ معاشی مسائل اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پڑوسی ملک میں پوری دنیا کی فوج ناکام ہوچکی ہے،
پاک فوج اور وہاں کے عوام نے مل کر ان دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،
کچھ ایسے فیصلے کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے جس سے یہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے یہ حکومت چل رہی اور بجٹ بھی پاس ہوا ہے
اگلے بجٹ میں ہم حکومت کے ساتھ پہلے بیٹھ کر بات کریں گے۔