فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کا خاتمہ: حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی
حکومت کا فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے متعلقہ محکموں کو پاور پلانٹس کے اجراء کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹ کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں