وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے دسویں محرم کے تقدس کے پیش نظر ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
فلر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کو ہڑتال کی وجوہات اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے اثرات سے آگاہ کیا۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی فلور ملز کل سے معمول کے مطابق کام کریں گی۔
وفد نے وزیرِاعظم ، وزیراعلٰی پنجاب ، صوبائی وزیر خوراک اور کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کو بائیس جولائی تک مسائل کے حل کی توقع ہے۔