دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز میں تکنیکی خرابی: مائیکروسافٹ اور بینکنگ سروسز متاثر

دنیا بھرمیں آئی ٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر فنی خرابی پیدا ہوگئی

دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی ہوئی۔
مائیکرو سافٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بینکنگ سروسز، میڈیا اور کاروبار متاثر ہوئے۔
آسٹریلیا میں آئی ٹی سروس میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔
میڈیا اور کاروباری امور متاثر، پروازیں متاثر، ڈیٹا غائب ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سروسز سائبر حملے سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔
بلکہ تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کے ساتھ ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔
جس سے دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں