دین کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں:مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اتحاد بن مسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، نامور شیوخ اور علمی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
مریم نواز شریف نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے ہی خاندان میں بیٹھی ہوں، اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے فعال کردار کی اتنی ضرورت اس وقت نہیں تھی جتنی آج ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم سب دین کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج کی صورتحال میرے لیے بطور وزیر اعلیٰ پریشانی کا باعث ہے،
کمیٹی کا اجلاس سال کے بجائے تین ماہ میں ایک بار ہونا چاہیے، سرگودھا واقعے پر انہوں نے آئی جی پنجاب کو فون کیا اور بہتر کارکردگی پر مبارکباد دی۔ و
زیراعلیٰ نے کہا کہ سوات میں جو کچھ ہوا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
اگر ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا تو پھر کوئی نہیں بچے گا، الیکشن مہم کے دوران چند افراد کی جانب سے مجھے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جو انتہائی تکلیف دہ تھا،
کچھ بھی ہو ہمیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور فتوے صادر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔