سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے
جب کہ حملہ آور ہلاک ہوگیا، واقعے میں ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے بٹلر میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
تقریر کے دوران گولیاں چلنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نیچے جھک گئے، ریلی کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے
تاہم کچھ دیر بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کھڑے ہو کر حامیوں کی طرف دیکھا ۔
دائیں کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے جس کے بعد سیکرٹ سروس کے افسران نے ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گولی لگی، ریلی پر 8 سے 10 گولیاں چلائی گئیں، ایک گولی ٹرمپ کے کان میں لگی،
فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے، تاہم رائفل کا استعمال کیا گیا۔ یہ بھی ریلی میں برآمد ہوا ہے۔