سردار کمال انتقال کر گئے: معروف کامیڈین اور تھیٹر اداکار کا افسوسناک انتقال

سردار کمال کا انتقال: تھیٹر اور فلم کی دنیا میں ایک بڑا نقصان

کامیڈین تھیٹر کے اداکار سردار کمال انتقال کر گئے۔
معروف پنجابی کامیڈین اور تھیٹر اداکار محمد سردار عرف کمال سردار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
سردار کمال کو 30 جولائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تاہم وہ انتقال کر گئے۔
سردار کمال کا اصل نام محمد سردار تھا اور انہوں نے کم عمری میں اداکاری شروع کر دی تھی۔
سردار کمال نے نہ صرف تھیٹر بلکہ ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے پنجابی سمیت اردو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔سردار کمال پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت مقبول تھے۔
اور وہ ماضی میں بھارت اور پاکستان کے مشترکہ تھیٹر منصوبوں میں بھی کام کر چکے تھے۔
انہیں اگرچہ کچھ طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا تھا لیکن کبھی انہیں شدید بیماری لاحق نہ ہوئی تھی۔
اور 30 جولائی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہونے پر وہ انتقال کر گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں