وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ ہو گیا ہے۔