پنجاب حکومت کا فیصلہ: سرکاری کامرس کالجز کو آئی ٹی کالجز میں تبدیل کرنے کا اعلان

پنجاب بھر کے 85 کامرس کالجز کو آئی ٹی کالج کا درجہ دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سرکاری کامرس کالجز کو ختم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سرکاری کامرس کالجز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، ان کالجز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کالجز میں تبدیل کیا جائے گا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔
ریاست کے تمام 85 کامرس کالجوں کو آئی ٹی کالج کا درجہ دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ کامرس کے مضمون میں طلباء کی کم دلچسپی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
آئی ٹی کالجز میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور ماہرین بھرتی کیے جائیں گے۔
آئی ٹی کا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کے لیے کالجوں میں ’کو ورکنگ‘ دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
آئی ٹی کالجز میں ای لائبریریز قائم کی جائیں گی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق کام منصوبے پر اگلے دس دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں