سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں فیصلے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔