سولر پینلز، لیتھیم بیٹری اور انورٹر کی قیمتیں کم

کراچی سولر پینل ایسوسی ایشن کے صدر محمد اذان کا کہنا ہے کہ فی واٹ سولر پینل کی قیمت 35 روپے تک آگئی ہے۔
محمد اذان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ایک ماہ میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کراچی سولر پینلز ایسوسی ایشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ انورٹر پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، اس کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینلز کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے افراد 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔