سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے پانچ روپے ہی ملیں گے

پاکستانیوں کو ڈیجیٹل دور میں لے جانے والے موبائل فونز اور ان کے استعمال پر نئے بجٹ میں اس قدر بھاری ٹیکس لگایا گیا ہے کہ ہر کوئی متاثر ہوگا۔
موبائل فون اور اس کے استعمال پر نئے ٹیکس کی لاگت کتنی ہوگی اور ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
الیکٹران ڈیلرز کے صدر منہاج گلفام نے کہا کہ صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کے لیے موبائل فونز ذخیرہ کرنا شروع کر دیے ہیں۔
حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیکز ٹیکس کو پندرہ فیصد سے بڑھاکر انیس فیصد کردیا ہے۔
یعنی سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے پانچ روپے ہی ملیں گے۔