“صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 2 ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی”

“سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز: صدر زرداری نے جسٹس طارق مسعود اور مظہر عالم کی تعیناتی کی منظوری دی”

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 2 ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سردارطارق مسعود اور مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں