سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکمران اتحاد 77 نشستوں سے محروم

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو 77 مخصوص نشستیں معطل کی تھیں۔
منتازع نشستوں میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11،خیبر پختونخوا سے 8 سیٹیں شامل، قومی اسمبلی کی معطل شدہ نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 14 ن لیگ،5 پیپلزپارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی تھیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں معطل ہیں،
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10 اور مسلم لیگ ن کو 7 اضافی سیٹیں ملی تھیں،
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 7 اور اے این پی کو 1 اضافی نشست ملی تھی۔