سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو ایڈہاک جج بنانے کی تجویز پر غور

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایڈہاک ججز کے لیے 4 ناموں پر غور کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام تجویز کیے ہیں
جب کہ نامزد ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کے لیے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کی تقرری کے لیے 17 ججز ہونے چاہئیں۔