مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کو سیاست اور سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی چلایا جا سکتا ہے،
۔مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی ملک کو چلایا جائے
، ہم نے ان چیزو ں کا نام ہی کیوں سیاست رکھ دیا ہے جس سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
، ہمیں ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، بحیثیت قوم ہمیں اپنے اپروچ میں تھوڑی سی ترمیم بھی کرنی چاہیے،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کیا ہے یہ قومی سانحہ یا رویہ ہے، جب میرے ہاتھ میں طاقت آتی ہے تو میں پوری طرح استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں.
، ہمیں ایسی چیزیں آگے بڑھنے سے روکتی ہے، ہم کہتے ہیں ہم بڑی زبردست قوم اور لوگ ہیں۔