میاں رضا ربانی نے (پی ٹی آئی) پر پابندی کی مخالفت کردی جب کہ خورشید شاہ پارٹی کی پالیسی کے منتظر ہیں۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور (پی ٹی آئی) پر بعض نشستوں پر پابندی کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی عائد کروانے جارہی ہے
اور حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔
میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا جمہوری اصولوں کے منافی ہے،
حکومت ایسا قدم اٹھانے سے گریز کرے۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایسے اقدام سے سیاسی انتشار بڑھے گا اور معیشت تباہ ہو گی۔