سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، رہنماؤں نے مہنگائی اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نےاس بات پر اتفاق کیاکہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے۔ 2024 کے جعلی انتخابات تسلیم نہیں ۔