سیکرٹ سروس کی ناکامی: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا اعتراف

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: سیکرٹ سروس کی سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف

سیکرٹ سروس کا ٹرمپ کی حفاظت کا مشن، ڈائریکٹر ناکام
امریکی سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر نے یہ بات ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہی۔
سیکرٹ سروس کی بنیادی ذمہ داری ہمارے قومی رہنماؤں کی حفاظت کرنا ہے۔
کمبرلی چیٹل نے کمیٹی کے سنجیدہ سوالات کے جواب میں اعتراف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر مہلک حملہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ کو ایک مشکوک شخص کی اطلاع کے باوجود اسٹیج پر جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟
کمبرلی چیٹل نے کہا کہ مشتبہ ہونا اور حملہ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں