سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ

حکومت نے محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر یکم سے 10 محرم تک ملک بھر میں ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تاہم انٹرنیٹ یا موبائل فون بلاک کرنے کا فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،
جس میں سیکیورٹی کے پیش نظر یکم محرم سے 10 محرم تک جلوسوں اور مجالس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک بھر میں ڈرون کا استعمال تاہم سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں انٹرنیٹ یا موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔