ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے سی ڈی اے اب سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
،کری انکلیو ، ڈپلومیٹک انکلیو اور سمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پرپیش رفت پر بھی غور کیا گیا ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے،
ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے سی ڈی اے اب صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا،
اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔